HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Author: Talib Mohsin

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

عقیدے کا ماخذ صرف قرآن

سوال: کیا قرآن صرف عقیدے کا ماخذ ہے۔ عمل کے لیے ہمیں کسی اور ماخذ کی طرف رجوع کرنا ہو گا۔ (طارق ہاشمی)

جواب:ہمارا پورا دین قرآن وسنت سے ماخوذ ہے۔ قرآن مجید ہمارے عقیدہ و عمل، دونوں کی اصلاح کرتا ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں کئی اعمال بھی پوری وضاحت کے ساتھ زیر بحث آئے ہیں۔ سنت دین کے اعمال کے منتقل ہونے کا ذریعہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے دین کے طور پر اپنے ماننے والوں کو سکھائے۔ آپ کا سوال ان لوگوں سے بنتا ہے جو صرف قرآن مجید کو دین کا ماخذ مانتے ہیں۔ سنت کے ذریعے سے جو دین ہمیں ملا ہے، قرآن مجید اس کا ذکر ایک معلوم و معروف عمل کی حیثیت سے کرتا ہے، اس لیے اس کو اسے بیان کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی، لیکن جہاں اسے کسی چیز کی اصلاح کرنا تھی، اس نے عملی حصے کو بھی واضح کیا ہے،اس کی نمایاں مثال وضو کرنے کا طریقہ ہے۔

____________

B