HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Author: Talib Mohsin

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

سنت کا تواتر

سوال: اس بات کا ثبوت کہ واقعی قرآن کے علاوہ کوئی اور چیز، مثلاً وضو میں پاؤں کا دھوناوغیرہ متواتر ہیں، حالاں کہ پاکستان میں دس فیصد لوگ مسح کے قائل ہیں؟ (پرویز قادر)

جواب: نمازاور اس طرح کی متعدد مثالیں ہیں جو اجماع وتواتر سے امت میں جاری ہیں۔ آپ نے جو مثال دی ہے، وہ فقہی اختلاف کا نتیجہ ہے۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم سے جو وضو بالاتفاق امت کو ملا ہے، اس میں پاؤں دھوئے جاتے ہیں۔ہمارے نزدیک دین کے طور پر کسی جاری عمل کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت کا قطعی ہونا ضروری ہے۔ اس کا معیار یہ ہے کہ صحابہ رضوان اللہ علیہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس عمل کی نسبت میں مختلف نہ ہوں۔ بعد میں کسی فقہی اور تفسیری بحث کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اختلافات اس کی قطعی حیثیت کو متاثر نہیں کرتے۔

____________

B