HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Author: Talib Mohsin

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

ایک حدیث کی تخریج

سوال: میں نے ایک عالم سے ایک حدیث سنی ہے۔ حدیث کے الفاظ کچھ اس طرح سے ہیں:

خمس من العبادۃ: النظر الی الکعبۃ، والنظر الی المصحف، والنظر الی الوالدین،... والنظر الی وجہ العالم. (رواہ دار قطنی)

۱۔’’ دارقطنی‘‘ کا کتب حدیث میں کیا مقام ہے؟

۲۔ یہ حدیث کس درجہ کی ہے؟

۳۔ اس کی تخریج کرکے برائے مہربانی رہنمائی کردیجیے ۔(محمد آصف عباسی)

جواب: ’’دارقطنی‘‘ سمیت کسی حدیث کی کتاب میں یہ روایت نہیں ملی۔ البتہ ’’تاریخ بغداد‘‘ میں یہ روایت منقول ہے۔’’حرف العین من آباء الحسنین ‘‘میں رقم ۳۸۷۴ کے تحت یہ روایت فیرزان کے قول کی حیثیت سے نقل ہوئی ہے:

محفوظ معروف بن الفیرزان یقول: النظر فی المصحف عبادۃ والنظر الی الوالدین عبادۃ والقعود فی المسجد عبادۃ.
’’محفوظ معروف بن فیرزان کہتے ہیں: مصحف میں دیکھنا عبادت ہے۔ والدین کی طرف دیکھنا عبادت ہے۔ مسجد میں بیٹھنا عبادت ہے۔‘‘

اس کتاب میں یہ روایت جس صورت میں موجود ہے ،وہ کسی طرح بھی قابل اعتنا نہیں ہے۔

’’دارقطنی‘‘ حدیث کی کمزور کتب ہی میں شمار ہوتی ہے۔

____________

B