HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Author: Talib Mohsin

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

قطعی احادیث کی تعداد

سوال: کل کتنی احادیث / سنن ہیں؟ کیا تمام ضرورت مند اور خواہش مند لوگوں تک من وعن (جس میں ذرہ بھر کمی بیشی کا شک نہ ہو ) مکمل اور قطعی حالت میں پہنچی ہیں؟ محفوظ سے کیا مراد ہے؟ (پرویز قادر)

جواب: ہما رے نزدیک احادیث اور سنن مترادف نہیں ہیں۔ احادیث کی اصطلاح اخبار آحاد کے لیے ہے اور سنت کی اصطلاح اجماع وتواتر سے پہنچنے والے دین کے مستقل بالذات اجزا کے لیے ہے۔ یہ دوسری چیز ہر مسلمان کو یقینی طریقے سے دستیاب ہے۔ اس کی ایک جامع فہرست استاد محترم نے اپنی کتاب ’’میزان‘‘ کے مقدمۂ اولیٰ ’’اصول ومبادی‘‘ میں لکھ دی ہے ۔ آپ اس میں دیکھ سکتے ہیں کہ کتنی چیزیں یقینی ہیں۔ اخبار آحاد کے بارے میں قطعیت کا دعویٰ ممکن نہیں ہے۔ البتہ یہ اطمینان حاصل ہو سکتا ہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ بس جسے یہ اطمینان حاصل ہو، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس کی اتباع کرے۔

____________

B