سوال: کیا فروعی اور فہم واطلاق کے مسائل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اجتہادات، مشورہ اور سوچ سے اختلاف جائز ہے؟ (پرویز قادر)
جواب: ہر گز جائز نہیں ہے، بلکہ ایسا کرنا ایمان کی نفی کی علامت ہے اور حبط اعمال کا باعث ہوگا۔ اگر کوئی شخص روایت و درایت کے اصول پر کسی بات کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت کو درست نہیں مانتا تو یہ دراصل کسی محدث سے اختلاف ہے۔اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اختلاف قرار دینا سراسر زیادتی ہے۔
_____________