سوال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس عمل کے کرنے کی ہدایت نہ کی ہو، اسے اپنی مرضی اور پسند سے انجام دینا کیسا ہے؟ (غلام یاسین)
جواب: کسی چیز کو اپنی مرضی سے دین قرار دینا غلط ہے۔ ایک مسلمان کا مواخذہ صرف انھی امور پر ہو گا جو اخلاق کی رو سے اس پر لازم آتے ہیں یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دین قرار دیا ہو۔ کسی دوسرے کے کسی عمل کو کوئی دینی حیثیت حاصل نہیں ہو سکتی۔ جوشخص خود سے کسی عمل کو دین قرار دیتا ہے، وہ بدعتی ہے۔ جو اس پر عمل نہیں کرتا، اس نے اپنا دین محفوظ رکھا ہے۔
____________