سوال: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر عمل کی پیروی کرنا مسلمانوں کے لیے لازم ہے؟ (غلام یاسین)
جواب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو حیثیتیں ہیں : ایک اپنے معاشرے کے ایک فرد کی حیثیت اور دوسرے آپ کی دینی حیثیت۔فرد کی حیثیت سے آپ اپنے معاشرے میں رائج رہن سہن اختیار کرتے ہیں، اس معاملے میں ہمارے لیے لازم نہیں ہے کہ ہم انھی تمدنی صورتوں کو اختیار کریں۔دوسری حیثیت میں آپ اللہ تعالیٰ کے ایک بندے کی حیثیت سے دین پر عمل کرتے ہیں، اس معاملے میں آپ کا عمل ہمارے لیے اسوہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ باقی رہی آپ کی اللہ کے رسول کی حیثیت تو اس میں آپ دین کی حیثیت سے جو کچھ بھی دیں، اسے بے کم وکاست ماننا اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔
____________