سوال: حدیث کی پہلی کتاب کس نے لکھی،کس دور میں لکھی گئی اور اس کا ماخذ کیا تھا؟ (غلام یاسین)
جواب: دور اول کی تصنیفات میں سے ’’موطا امام مالک‘‘ رحمہ اللہ ہی دستیاب ہے۔ امام مالک رحمہ اللہ کا سن وفات۱۷۹ھ ہے۔ غرض یہ کہ یہ دوسری صدی ہجری کی تصنیف ہے۔ کتب حدیث کے ماخذ مختلف راوی ہوتے ہیں۔ بعض راوی ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے پاس احادیث لکھی ہوئی صورت میں بھی ہوتی تھیں۔
____________