سوال: کیا جہنم زمین پر ہے؟ (زبیر شیخ)
جواب: قرآن مجید میں کوئی آیت ایسی نہیں ہے جس سے حتمی طور پر معلوم ہوکہ جہنم کہاں ہو گی۔ البتہ قرآن مجید سے ہمیں احوال قیامت کے ضمن میں جو معلومات حاصل ہوتی ہیں، ان کی روشنی میں ہم ایک اندازہ قائم کر سکتے ہیں۔ مثلاً قرآن مجید سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ زمین وآسمان زبردست تباہی سے گزریں گے۔ ایک آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو اس طرح لپیٹ دیا جائے گا، جیسے کاغذ رول کیا جاتا ہے۔ ایک آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ ان زمین وآسمان کو نئے زمین و آسمان سے بدل دیا جائے گا۔
اس تفصیل سے یہی بات واضح ہوتی ہے کہ جہنم اور جنت اسی نئی دنیا میں ہوں گے۔
____________