HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Author: Talib Mohsin

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

سمندر کا شکار

سوال: کیا اسلام میں سمندر کی تمام مخلوقات حلال ہیں؟ مثلاً کریب، آکٹوپس، پران وغیرہ؟ (سارا نذیر بھوگیو)

جواب: قرآن مجید میں حاجی کے لیے یہ جواز بیان ہوا ہے کہ وہ سمندر میں شکار کر سکتا ہے۔ اب یہ سوال ہے کہ سمندر کے شکار کا اطلاق کس کس جانور پر ہوتا ہے۔ چنانچہ بعض فقہا ہر جانور کے حلال ہونے کے قائل ہیں۔ بعض کے نزدیک صرف مچھلی اور اس کی اقسام جائز ہیں۔ بعض کے خیال میں زمین کے جانوروں سے مشابہت کا خیال رکھا جائے گا۔ جو اقسام خشکی کے جانوروں کی حرام ہیں، ان سے ملتی جلتی تری کے جانوروں کی اقسام بھی حرام ہیں۔

استاد محترم کے نزدیک حلت وحرمت میں بنیادی اصول طیب اور خبیث ہونے کا ہے۔ خشکی کے جانوروں میں کراہت اور درندگی وجہ حرمت ہے، یہی دونوں چیزیں تری کے جانوروں میں بھی وجہ حرمت بنیں گی۔

____________

B