HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Author: Talib Mohsin

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

ستر سالہ عورت کی عدت

سوال: ایک عورت جو ستر سال کی عمر میں بیوہ ہوئی ہے، کیا اسے بھی قرآن کے حکم کے مطابق چار ماہ دس دن عدت گزارنا ہوگی؟ (عبد اللہ)

جواب: ہمارے ہاں عدت کے احکام میں غلو کیا جاتا ہے۔ عدت کا حکم صرف یہ ہے کہ عورت زیب و زینت سے گریز کرے اور اس عرصے میں نکاح کے حوالے سے کوئی معاملہ نہ کیا جائے۔ نہ عورت کے کہیں جانے آنے پر پابندی ہے اور نہ طے کردہ آداب کے ساتھ خاندان کے افراد کے ساتھ میل جول پر پابندی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ اس عدت کو گزارنے میں ۷۰ سال کی خاتون کو کوئی مسئلہ پیش آ سکتا ہے۔

____________

B