HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Author: Moiz Amjad

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

۸۔ یہ کوئی نئی دریافت نہیں ہے

 

ڈاکٹر صاحب نے ہماری بات پر ایک اعتراض یہ فرمایا ہے کہ یہ کوئی نئی دریافت نہیں ہے کہ لفظ ’مشرک‘ قرآن مجید میں ایک اصطلاح کے طور پر آیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ ’’تاہم گذشتہ پچاس سال میں اسے کچھ اس انداز سے پیش کیا گیا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ قرآن سے یہ ’’انوکھی دریافت‘‘ ان پیش کرنے والوں کے ہاتھوں ہوئی ہے۔‘‘ ڈاکٹر صاحب سے ہماری گزارش ہے کہ وہ ہمارے مراسلے سے وہ حصہ نقل کر دیں جس میں ہم نے یہ تاثر دیا ہے۔ بہر صورت ہماری کسی بات سے بھی اگر یہ تاثر ڈاکٹر صاحب کو یا ہمارے قارئین کو ملا ہو تو اس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔

____________

B