HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

ریٹائرڈ افراد کے لیے نیشنل سیونگ اسکیمیں

سوال: وہ خاص نیشنل سیونگ اسکیمیں جو حکومت نے ریٹائرڈ افراد کے لیے جاری کی ہیں، کیا ان سے حاصل ہونے والا منافع ان ریٹائرڈ لوگوں کے لیے جائز ہے؟ (محمد عامر چودھری)

جواب: وہ نیشنل سیونگ اسکیمیں جو حکومت نے ریٹائرڈ افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کی ہیں، وہ ان کے لیے جائز ہیں، کیونکہ اس میں اصلاًسود دینا حکومت کے پیش نظر نہیں ہوتا، بلکہ اپنے ریٹائرڈ افراد کو ایک سہولت فراہم کرنا، اس کے پیش نظر ہوتا ہے اور پھر اس میں حکومت ان کے ساتھ کوئی ایسا طے شدہ معاہدہ بھی نہیں کرتی، جس کے مطابق وہ انھیں سود کی کوئی خاص رقم دینے پر مجبور ہو، یعنی وہ اپنے حالات کے مطابق جب چاہے سود کی شرح کم یا زیادہ کر سکتی ہے۔

____________

B