سوال: کیا بنک کے لیے اس نوعیت کا کام کیا جا سکتا ہے کہ اس کے پاس ان لوگوں کو لایا جائے جو اپنی اشیا یا گھر وغیرہ رہن رکھ کر قرض لینا چاہتے ہوں، بنک اس طرح کا کام کرنے والے کو کمیشن دیتا ہے۔ چنانچہ کیا یہ کاروبار جائز ہو گا؟ (عاطف اعجاز)
جواب: اس کام میں آپ بنک کو سودی کاروبار مہیا کرکے اس سے اپنا معاوضہ لیں گے، یہ کام سود خوری میں بنک کی واضح معاونت ہے، لہٰذا یہ کسی طرح بھی جائز نہیں ہے۔
____________