سوال: آدمی اپنے والدین سے پائی ہوئی جائداد کو اپنے بچوں میں کیسے تقسیم کرے؟ (تہمینہ ونی)
جواب: والدین سے پائی ہوئی جائداد کا کوئی خاص معاملہ نہیں ہے، یہ بھی آدمی کی اسی طرح ملکیت ہوتی ہے، جیسے اس کا اپنا کمایا ہوا مال۔ چنانچہ اس کے مرنے کے بعد یہ بھی اس کے ورثا میں عام جائداد کی طرح ہی تقسیم ہو گی۔ البتہ، اگر وہ اپنی زندگی میں اسے اپنے بچوں کے درمیان تقسیم کرنا چاہتا ہے تو وہ جیسے چاہے کرے، بس شرط یہ کہ وہ بے انصافی نہ کرے۔
____________