HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

پینشن پر زکوٰۃ

سوال: کیا پینشن پر بھی اسی طرح پیداوار کی زکوٰۃ عائد ہو گی، جیسے تنخواہ پر زکوٰۃ عائد ہوتی ہے؟ (اے کے فریدی)

جواب:پینشن پر پیداوار کی زکوٰۃ عائد نہیں ہو گی، کیونکہ یہ رقم نہ اصلاً محنت سے حاصل ہوئی ہے،نہ اصلاً سرمایے سے اور نہ ان دونوں کے تعامل سے، بلکہ یہ سابقہ خدمات کے صلے میں دیا جانے والا ایک’ Benefit‘ ہے۔ البتہ اگر کسی کے ہاں سال گزرنے کے بعد یہی پینشن حد نصاب تک پہنچ جاتی ہے تو پھر اس پر ڈھائی فی صد کے حساب سے مال کی زکوٰۃ لگے گی۔

____________

B