سوال: کیا ایک آدمی کو اپنے مال پر زکوٰۃ بھی دینا ہو گی اور حکومت کے ٹیکس بھی دینا ہوں گے؟ نیز اگر تنخواہ پر پیداوار کی ماہانہ دس فی صد زکوٰۃ ادا کرنے کے بعد سال کے آخر میں کچھ رقم جمع ہو جاتی ہے تو کیا اس پر مال کی زکوٰۃ بھی عائد ہو گی۔ (اے کے فریدی)
جواب: ادا شدہ ٹیکس کی رقم زکوٰۃ میں سے منہا کر کے زکوٰۃ دی جائے گی۔ پیداوار کی زکوٰۃ الگ ہے اور مال کی زکوٰۃ الگ۔ اگر سال کے آخر پر جمع شدہ مال نصاب سے زیادہ ہو گا تو اس پر مال کی زکوٰۃ الگ سے عائد ہو گی۔
____________