سوال: ماہانہ کتنی تنخواہ پر پیداوار کی زکوٰۃ عائد ہو گی اور یہ زکوٰۃ بنیادی تنخواہ پر عائد ہو گی یا مجموعی تنخواہ پر؟ (اے کے فریدی)
جواب: زکوٰۃ مجموعی تنخواہ پر عائد ہو گی۔ رہا یہ معاملہ کہ کتنی تنخواہ ہو تو اس پر پیداوار کی زکوٰۃ کا اطلاق ہو گا تو اس سلسلے میں اصلاً حکومت ہی کو قانون سازی کرنا ہو گی، جب تک حکومت اس ضمن میں کوئی قانون سازی نہیں کرتی، ہمارے خیال میں اگر کسی کی آمدنی اس کی بنیادی ضروریات سے اتنی زیادہ ہے کہ وہ قرض لیے بغیر دس فی صد زکوٰۃ ادا کر سکتا ہے تو اس پر یہ زکوٰۃ لگے گی۔
____________