HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

اختلاف تعبیر میں انتخاب کا طریقہ

سوال: قرآن و حدیث کے حوالے سے ہم کس عالم کی تعبیر کو درست سمجھیں، جبکہ ہر عالم الگ سے اپنی دلیل دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں کسی آیت یا حدیث کا دوسرے سے بالکل مختلف مطلب اور مفہوم ہمارے سامنے آتا ہے؟ (وجاہت علی خان)

جواب: عام آدمی کے لیے اس معاملے میں واحد راستہ یہی ہے کہ وہ قرآن و سنت کی تعبیر میں جس عالم کو قابل اعتماد سمجھتا ہے، اس کی راے کو اختیار کرے۔ البتہ، وہ شخص جو خود علم رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ وہ تعبیر بیان کرنے والے کی دلیل پر غور کرے، اگر صحیح محسوس ہو تو اسے قبول کرے، ورنہ رد کر دے۔

____________

B