سوال: نجات پانے کے لیے کون کون سے صالح اعمال اختیار کرنا ضروری ہیں؟ (علاؤالدین دسانی)
جواب: نجات پانے کے لیے پہلی بات تو یہ ہے کہ شریعت کے (نماز ،روزہ وغیرہ) جتنے احکام ہیں، سب بجا لانے چاہییں۔ دوسری بات یہ ہے کہ سب عہد ،معاہدے پورے کرنے چاہییں اور رزق حلال کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اور تیسری بات یہ ہے کہ انسان نیکی کا ہر وہ کام بجا لائے جس کے بارے میں اسے محسوس ہو کہ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔
____________