HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

آیت کا صحیح ترجمہ

سوال: سورۂ آل عمران آیت ۳۰ کا صحیح ترجمہ کیا ہے؟ (سائرہ ناہید)

جواب: آیت اور اس کا ترجمہ درج ذیل ہے:

یَوْمَ تَجِدُ کُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَیْرٍ مُّحْضَرًا، وَّمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوْٓءٍ، تَوَدُّ لَوْ اَنَّ بَیْنَھَا وَبَیْنَہٗٓ اَمَدًا بَعِیْدًا، وَیُحَذِّرُکُمُ اللّٰہُ نَفْسَہٗ، وَاللّٰہُ رَءُ وْفٌ بِالْعِبَادِ. (آل عمران۳: ۳۰)
’’جس دن ہر نفس اپنی کی ہوئی نیکی سامنے پائے گا اور اُس نے جو برائی کی ہوگی، اُسے بھی دیکھے گا، اُس دن وہ تمنا کرے گا کہ کاش، اُس کے اور اِس (دن) کے درمیان ایک مدت حائل ہوجاتی۔ (یہ اللہ کی نصیحت ہے) اور اللہ تمھیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور (اِس لیے ڈراتا ہے کہ ) اللہ اپنے بندوں کے لیے بڑا مہربان ہے۔‘‘

____________

B