HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

کافر اور غیر مسلم کا اطلاق

سوال: کافر اور غیر مسلم کا اطلاق کس شخص پر ہوتا ہے؟ (عبدالعزیز)

جواب: کافر سے مراد وہ شخص ہے جو جان بوجھ کر حق کا انکار کرتا ہے، یعنی جس کے سامنے اسلام پیش کیا گیا یا اس نے خود اسے پڑھا اور قرآن وغیرہ کا مطالعہ کیا اور اسے اس بات کی سمجھ آ گئی کہ یہ حق ہے اور اسے قبول کرنا اس کے لیے ضروری ہے، لیکن اس نے جان بوجھ کر اس حق کو جھٹلا دیا اور اسے نہیں مانا تو یہ شخص خدا کے نزدیک کافر شمار ہو گا، لیکن ہم چونکہ اس کے دل میں جھانک کر یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ اس نے جان بوجھ کر جھٹلایا ہے یا وہ معذور تھا، اس لیے ہم اسے کافر نہیں کہہ سکتے۔ جبکہ غیر مسلم سے وہ شخص مراد ہے جو مسلمان نہیں ہے۔ اس نے جان بوجھ کر کسی حق کا انکار نہیں کیا کہ اسے کافر کہا جائے۔

____________

B