HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

امت کا گمراہی پہ اکٹھا نہ ہونا

سوال: غامدی صاحب نے ’لَا یَجْمَعُ اُمَّتِیْ عَلَی الضَّلَالَۃِ‘ (میری امت گمراہی پر جمع نہیں ہو گی) کو ضعیف کیوں قرار دیا ہے، یعنی کیا اس کی سند ضعیف ہے یا اس کا متن صحیح نہیں ہے؟ کس پہلو سے یہ حدیث کمزور ہے؟ (علی اسد) 

جواب: روایت ’لَا یَجْمَعُ اُمَّتِیْ عَلَی الضَّلَالَۃِ‘ اور اسی طرح کے الفاظ پر مبنی دوسری روایات کی اسناد کمزور ہیں۔ 

ان اسناد میں مجموعی طور پر موجود درج ذیل راوی ضعیف یا ناقابل قبول ہیں:

۱۔ ابو وہب الخولانی

۲۔ رجل (غیر متعین شخص)

۳۔ سلیمان المدنی

چنانچہ زیر بحث متن کی کسی سند میں ان تین راویوں میں سے ایک ضعیف راوی موجود ہے اور کسی میں دو۔

____________

B