سوال: ’’لغو ‘‘ کا کیا مطلب ہے؟ اور کیا جلق (masturbation)ایک لغو عمل ہے؟(اسفندر یار یوسف)
جواب: مولانا مودودی رحمہ اللہ لغو کو واضح کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
’’’’لغو‘‘ ہر اس بات اور کام کو کہتے ہیں جو فضول لا یعنی اور لا حاصل ہو۔ جن باتوں یا کاموں کا کوئی فائدہ نہ ہو، جن سے کوئی مفید نتیجہ برآمد نہ ہو، جن کی کوئی حقیقی ضرورت نہ ہو، جن سے کوئی اچھا مقصد حاصل نہ ہو،وہ سب لغویات ہیں۔ ‘‘(تفہیم القرآن۳/ ۲۶۲)
جلق لغو سے کہیں آگے بڑھا ہوا عمل ہے، یہ انسان کے تزکیے اور پاکیزگی کے حوالے سے بڑی خرابی کا باعث بنتا ہے۔
____________