HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

آسمانی کتابوں کا نزول

سوال: تورات الواح کی شکل میں نازل ہوئی تھی اور قرآن بتدریج نازل ہوا تھا۔ سوال یہ ہے کہ انجیل کیسے نازل ہوئی تھی؟ (منور حسین اصغر) 

جواب: تورات کا کچھ حصہ الواح کی شکل میں نازل ہوا تھا، باقی تورات قرآن ہی کی طرح بتدریج نازل ہوئی تھی۔ 

قرآن مجید میں تورات، انجیل اور خود قرآن تینوں کے لیے نازل کرنے کا لفظ بولا گیا ہے۔ جیسا کہ فرمایا :

’’اور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو نازل کیا گیا تیری طرف اور جو تجھ سے پہلے نازل کیا گیا۔‘‘(البقرہ۲: ۴)
’’ اس نے تم پر کتاب اتاری حق کے ساتھ، مصداق اس کی جو اُس کے آگے موجود ہے اور اُس نے تورات اور انجیل اتاری اس سے پہلے لوگوں کے لیے ہدایت بنا کر اور پھر فرقان اتارا۔‘‘(آل عمران۳: ۳۔۴)

یہ آسمانی کتب اصلاً فرشتوں کے ذریعے سے نازل کی گئی ہیں، جیسا کہ قرآن مجید کی سورۂ نحل میں ارشاد فرمایا:

’’اپنے بندوں میں سے وہ جس پر چاہتا ہے، اپنے حکم کی وحی کے ساتھ فرشتے اتارتا ہے کہ لوگوں کو خبر دار کرو کہ میرے سوا کوئی الٰہ نہیں، اِس لیے تم مجھی سے ڈرو۔‘‘ (۱۶: ۲)

چنانچہ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انجیل بھی فرشتے کے ذریعے سے بتدریج ہی نازل ہوئی ہو گی۔

____________

B