سوال: میری بیوی اولاد پیدا نہیں کر سکتی تو کیا اس صورت میں ’’سروگیٹ مدر‘‘ کے ذریعے سے اپنے اور اپنی بیوی کے لیے اولاد حاصل کر سکتا ہوں؟ (عبداللہ خان)
جواب: اس کے بارے میں غامدی صاحب کی راے یہ ہے کہ ’’سروگیٹ مدر‘‘ سے اولاد حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے رضاعت ہی پر قیاس کرنا چاہیے۔جیسے کوئی عورت کسی میاں بیوی کی اولاد کو دودھ پلا سکتی ہے، اسی طرح کوئی عورت ان کے لیے اولاد کو جنم بھی دے سکتی ہے۔
____________