سوال: کیا تعویذ کے ذریعے سے بیماری کا علاج کیا جا سکتا ہے؟ (زاہد محمد اسلم)
جواب: اشیا اور کلمات کے روحانی خواص اور تاثیرات کا علم ایک حقیقت ہے۔ چنانچہ آیات الٰہی پڑھ کر دم کرنے کا ذکر احادیث میں موجود ہے۔ جہاں تک تعویذوں کا معاملہ ہے تو یہ چیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے صحابہ سے ثابت نہیں ہے، لہٰذا ہمارے خیال میں دم کرنا یا کرانا تو درست ہے، لیکن تعویذ وغیرہ سے بچنا چاہیے۔اور اپنی بیماری اور دیگر مشکلات کے لیے اللہ سے دعا کریں۔ خدا کے ہاں مانگنے سے ملتا ہے۔ آدمی کو ناامید نہیں ہونا چاہیے ۔ اگر خدا کسی چیز کو مقدر میں نہیں کرتا تو اس میں بڑی حکمت ہوتی ہے۔ آدمی کو اس لیے خود کو راضی بہ رضا رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
____________