HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

جادو کے توڑ کی اجازت

سوال: اگر کسی آدمی کو اپنی تعلیم یا کاروبار وغیرہ میں ناکامی پر ناکامی ہو رہی ہواور اسے اپنے ہاں ناکامی کی عام ممکنہ وجوہات میں سے کوئی وجہ بھی دکھائی نہ دے رہی ہو تو کیا ایسا ممکن ہے کہ اس پر جادو کی نوعیت کے کوئی اثرات ہوں۔ اگر ایسا ممکن ہے تو کیا اس کے توڑ کے لیے عملیات کے ماہرین کی طرف رجوع کرناشرعاًدرست ہے؟ (ڈاکٹر فرخ رضا)

جواب: اس دنیا میں جس طرح مادی علوم موجو د ہیں، اسی طرح نفسی علوم بھی موجود ہیں۔ ان سارے علوم سے جو کام بھی لیا جاتا ہے، وہ یقیناً اللہ ہی کے اذن سے ہوتا ہے۔ چنانچہ ایسا ممکن ہے کہ کسی آدمی پر کسی سفلی علم کی وجہ سے کوئی برے اثرات مرتب ہو رہے ہوں۔ ایسی صورت میں ان ماہرین عملیات سے رجوع کیا جا سکتا ہے جو شریعت کے تحت رہتے ہوئے آپ کو کوئی عمل وغیرہ بتائیں اور خود آپ کو بھی اس پر متنبہ رہنا چاہیے کہ ان کے بتائے ہوئے عمل میں کوئی شرکیہ بات یا دینی اعتبار سے غلط بات موجو د نہ ہو۔

____________

B