سوال: کیا ہم آیات قرآن پڑھ کر اپنے اوپر دم کر سکتے ہیں؟ (فریدہ شاکر)
جواب: آیات قرآن پڑھ کر اپنے اوپر دم کیا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ چیز دین میں ثابت ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الموت میں آپ پر دم کرتی تھی۔
عَنْ عَاءِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا اشْتَکٰی یَقْرَأُ عَلٰی نَفْسِہِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَیَنْفُثُ فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُہُ کُنْتُ أَقْرَأُ عَلَیْہِ وَاَمْسَحُ بِیَدِہِ رَجَاءَ بَرَکَتِہَا.(بخاری، رقم ۵۰۱۶)
’’عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوتے تو اپنے اوپر معوذات پڑھ کر پھونکتے تھے۔ پھر جب آپ بہت بیمار ہوئے تو میں یہ سورتیں پڑھ کر آپ ہی کا ہاتھ برکت کے لیے، آپ کے جسم پر پھیرا کرتی تھی۔‘‘
____________