سوال: پکی قبر بنانے کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟ (محمد شاکر)
جواب: قبروں کو پائدار بنانے کا تصور درست نہیں ہے۔ خدا نے تو اس قوم کی بھی تعریف نہیں کی جو پہاڑوں میں اپنے زندہ لوگوں کے لیے بڑے پائدار گھر بناتی تھی، لہٰذا پکی قبریں خدا کے نزدیک قابل تعریف کیسے ہو سکتی ہیں؟ چنانچہ قبریں کچی ہی بنانی چاہییں۔
____________