سوال: دنیا کے سبھی مذاہب کے لوگ اپنے اپنے ادیان سے گریزاں کیوں ہیں؟ (محمد علی سجاد خان)
جواب: اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مادیت پرستی کا دور ہے اور اس میں مابعد الطبیعیاتی تصورات قطع نظر اس سے کہ وہ مبنی بر دلیل ہوں یا مبنی بر وہم، بہرحال انسانی سوچ کے دائرے کی چیز نہیں رہتے۔ چنانچہ انسان مذہب سے اور مذہبی رسوم و رواج سے گریزاں ہو جاتا ہے۔
____________