HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

خاندانی منصوبہ بندی

سوال: کیا اسلام میں فیملی پلاننگ کی اجازت ہے؟ اور کیا فیملی پلاننگ کے محکمے میں ملازمت کرنا جائز ہے؟ (تنزیل نیازی)

جواب: اسلام کو فیملی پلاننگ پر کوئی اعتراض نہیں سوائے اس کے کہ کسی غلط عقیدے یا کسی غلط تصور کی بنا پر ایسا کیا جائے۔ کسی بھی معقول مقصد کے لیے فیملی پلاننگ کی جا سکتی ہے۔ استقرار حمل سے پہلے پہلے فیملی پلاننگ کے لیے جو طریقہ آپ کو اپنانا ہو، وہ اپنا سکتے ہیں۔

فیملی پلاننگ کے ادارے میں ملازمت پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے، الاّ یہ کہ اس ادارے میں فیملی پلاننگ کے طریقے، اصول اور اس کے مقاصد دینی تعلیم سے متصادم ہوں، اگر ایسا ہو تو پھر ملازمت کرنا درست نہیں ہو گا۔

____________

B