HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

طلاق کا مسئلہ

سوال: میاں بیوی کی تکرار کے دوران میں میاں نے بیوی کو مشروط طلاق دیتے ہوئے کہا کہ اگر تو گھر سے باہر گئی تو تجھے طلاق ہے۔ بیوی جذباتی کیفیت میں گھر سے چلی گئی۔اس صورت حال میں شریعت کا حکم کیا ہے؟ ( حاجی امیر رحمان)

جواب: آپ کی بتائی ہوئی صورت حال سے معلوم ہوتا ہے کہ شوہر نے طلاق دیتے وقت دو یا تین طلاقیں دینے کی نیت نہیں کی تھی، لہٰذا اس صورت میں ایک رجعی طلاق واقع ہوئی ہے۔ اگر عورت کی عدت پوری نہیں ہوئی تو شوہر اپنی طلاق سے رجوع کرتے ہوئے بیوی کو اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔ کسی نئے نکاح کی ضرورت نہیں اور اگر عدت گزر چکی ہے تو طلاق مکمل ہو چکی ہے ، اب وہ ایک آزاد عورت ہے، اب اسے واپس لانے کے لیے اس کے ساتھ دوبارہ نکاح کرنا ہو گا۔

____________

B