HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

شادی میں عمروں کا فرق

سوال: کیا کسی لڑکی کی شادی اس سے کم عمر لڑکے کے ساتھ ہو سکتی ہے؟ (مریم بنت حسن)

جواب: شادی کے حوالے سے عموماً یہ رواج ہے کہ لڑکی کی عمر لڑکے سے کچھ کم ہوتی ہے۔ اس میں یقیناً گھر کے انتظام و انصرام اور مرد و عورت کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے کچھ حکمتیں مضمر ہیں، لیکن دینی اعتبار سے یہ قطعاً ضروری نہیں ہے کہ لڑکی کی عمر لڑکے سے کم ہو۔ چنانچہ اگر کسی لڑکی کی شادی اس سے کم عمر لڑکے کے ساتھ کر دی جاتی ہے تو اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔

____________

B