سوال: میں نے اپنی بیوی کو شدید غصے کی حالت میں تین طلاقیں دے دی ہیں۔ اب میں بہت پریشان ہوں کہ میں کیا کروں؟براہ مہربانی آپ اس کے بارے میں مجھے اپنی راے دیں۔ (محمد عمیر فیاض)
جواب: ہمارے نزدیک غصہ سے مغلوب ہو کر دی گئی طلاق واقع ہی نہیں ہوتی، جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا طلاق ولا عتاق فی غلاق.(ابوداؤد،رقم۲۱۹۳)
’’غصے سے مغلوب ہو کر دی ہوئی طلاق موثر ہوتی ہے اور نہ غلام کی آزادی کا فیصلہ۔‘‘
____________