HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

اجارہ اسکیم اور سود

سوال: بعض اسلامی بینکوں کی متعارف کردہ اجارہ اسکیم کے تحت لیز پر کار لینا صحیح ہے یا نہیں؟ (عفان صادق)

جواب: غامدی صاحب کے نزدیک سود پر قرض لینا ممنوع نہیں ہے، ان کے نزدیک سود دینا حرام نہیں ہے، سود لینا حرام ہے۔

بنک کی عام اسکیم کے تحت کار کے لیے قرض لے لیں یا اجارہ اسکیم کے تحت لیز پر کار لے لیں، غامدی صاحب کے نزدیک دونوں کی اجازت ہے۔

اجارہ اسکیم کے حوالے سے اصولی بات یہ ہے کہ یہ اسکیم سود سے پاک ہے، بشرطیکہ بنک واقعۃً کرایے اور ملکیت کو الگ الگ واضح کرکے اسے اختیار کرے۔

تاہم یہ معلوم کرنا کہ فلاں بنک کی اجارہ اسکیم سود سے بالکل پاک ہے یا نہیں؟ تو اس کے لیے ضروری ہے کہ بنک کی اس اسکیم کا تفصیلی مطالعہ کیا جائے۔

____________

B