HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

نیو جوبلی کی اسکیم

سوال: بعض کمپنیوں نے ایسی اسکیمیں جاری کی ہیں جن میں وہ سٹاک مارکیٹ سے Share خریدتے اور بیچتے اور پھر اپنے حصہ داروں کو سالانہ منافع میں سے رقم دیتے ہیں کیا اس طرح کی اسکیم میں حصہ لینا جائز ہے؟ (ڈاکٹر شکیل احمد)

جواب: آپ نے اسکیم کی جو صورت بتائی ہے، اس کے مطابق چونکہ اس میں جمع کرائی جانے والی رقم پر متعین مدت میں متعین اضافہ کی شرط موجود نہیں ہے، لہٰذا اسے سود قرار نہیں دیا جا سکتا۔ البتہ، آپ یہ بات ضرور دیکھ لیں کہ ان کمپنیوں والے بنکوں کے شیئرز یا کسی سودی ادارے کے شیئرز پر مبنی کاروبار تو نہیں کر رہے۔ ہماری اس بات کا مطلب یہ ہے کہ کسی سودی کاروبار کرنے والے ادارے کے شیئرز خریدنے سے جو منافع ہو گا، وہ جائز نہیں ہو گا۔ چنانچہ اس پہلو سے آپ ان کمپنیوں والوں کے کاروبار کو ضرور دیکھ لیں۔

____________

B