Download Urdu Font

What are Collections?

Collections function more or less like folders on your computer drive. They are usefull in keeping related data together and organised in a way that all the important and related stuff lives in one place. Whle you browse our website you can save articles, videos, audios, blogs etc and almost anything of your interest into Collections.

علم کے ابلاغ کا خطاب سے بڑھ کر موثر ذریعہ کوئی نھیں ہے ۔تحریر اپنے اندر یہ مشکل رکھتی ہے کہ مخاطب اصل بات دریافت کرنے میں کامیاب ہو اس کا انحصار اس کی غیر معمولی محنت اور تفحص پر منحصر ہے۔

خطاب میں مقرر اس بات کا پابند نھیں ہوتا کہ ایجاز و اختصار سے متعین نقطے پر کھڑا رہے۔ خطاب اسے یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ ہر ہر سامع کو مسئلے کی سادہ اور علمی دونوں سطحوں سے باہم آگاہ کرے .اسی طرح خطاب میں یہ بھی سہولت ہوتی کہ وہ اپنی بحث کا پورا پس منظر بغیر کسی تردد کے بیان کردے۔
"جاوید احمد غامدی صاحب" کی فکر اصلا ان کی کتاب "میزان"میں بیان ہوئی ہے جس کا اسلوب نہایت علمی ہے. جس طرح انھوں نے اپنی کتاب کو دو سو سے زائد لیکچرز میں پڑھایا ہے ،بلکل اسی طرح اسلام اور ریاست سے متعلق مباحث کو حال ہی میں 17 خطبات کی صورت باقاعدہ پڑھایا ہے ۔
یہ خطبات اس نوعیت کے ہیں کہ انھیں مستقل ایک نصاب سمھجنا چاہیے ۔امت کی علمی تاریخ ،اس کے افکار کا جائزہ،ان کے نتائج کا محاکمہ ،جوابی فکر ،اس کا پس منظر, استدلال اور ممکنہ درعمل ۔یہ سب نہایت سادہ و طالب علمانہ انداز میں سمجھائے گئے ہیں ۔
ان خطبات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلا حصے میں روائتی مذہبی نقطہ نظر کی روشنی میں مختلف موضوعات کا جائزہ لیا گیا ہے ،جبکہ دوسرے حصے میں انھی موضوعات پر بالترتیب ان کے جوابی بیانیے پر بات کی گئی ہے۔
خطبات ڈیلس کی انفرادیت ہے کہ وہ صرف ایک جانب کے افکار کی نمایندگی نھیں کرتے. امت کے قائم شدہ تصورات اور غامدی صاحب کے افکار دونوں کی تائید و تنقید کے لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ "خطبات ڈیلس "کو نہایت سنجیدگی اور غور سے سنا جائے. یہ خطبات دراصل امت کی علمی تاریخ اور فکر فراہی کے جوابی نقطہ نظر دونوں کا پورا خلاصہ ہیں۔
جو لوگ مذہبی علم اور تاریخ پر نظر رکھتے ہیں ان کے لیے یہ ناگزیز ہے کہ ان خطبات کو وقت نکال کر, کم از کم ایک بار ضرور سنا جائے.
ان 17 خطبات سے استفادے کا موثر طریقے یہ ہے کہ انھیں سترہ ہفتوں میں تقسیم کر کے سنا جائے ،ہر ہفتہ مکمل ایک موضوع کو دیا جائےاور اس کے نکات مرتب کیے جائیں اور خطبات میں بیان کردہ فکر اور حوالوں کا تنقیدی جائزہ لیا جائے۔ایک موضوع مکمل ہونے کے بعد ہی دوسرے موضوع کے خطاب سنے جائیں۔
خطبات ڈیلس آپ کو کسی فکر کا حامی یا مخالف نھیں بناتے بلکہ تلاش حق کی جستجو اور علم کے سفر کو آگے بڑھاتے ہیں .یہ ہر طالب علم کو صلاحیت فراہم کرتے ہیں مسائل کو سمھجنے کی مختلف جہتوں سے خود کو روشناس کروایا جائے.. 

Join our Mailing List