Download Urdu Font

What are Collections?

Collections function more or less like folders on your computer drive. They are usefull in keeping related data together and organised in a way that all the important and related stuff lives in one place. Whle you browse our website you can save articles, videos, audios, blogs etc and almost anything of your interest into Collections.
Text Search Searches only in translations and commentaries
Verse #

Working...

Close
Al-Tawbah Al-Tawbah
  • الانشقاق (The Rending Asunder, The Sundering, Splitting Open)

    25 آیات | مکی
    سورہ کا عمود اور سابق سورہ سے تعلق

    اس سورہ اور سابق سورہ ۔۔۔ المطففین۔۔۔ میں نہایت واضح معنوی مشابہت موجود ہے۔ جزا و سزا کے منکروں کو جس طرح اس میں متنبہ کیا گیا ہے اسی طرح اس سورہ میں بھی اسی گروہ کو جھنجھوڑا گیا ہے۔ اس میں بیان فرمایا ہے کہ ایک ایسا دن لازماً آنا ہے جس میں اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کے ایمان اور عمل کی بنیاد پر الگ الگ گروہوں میں تقسیم کرے گا، جو خدا کے فرماں بردار و نیکو کار ہوں گے وہ ابدی بادشاہی میں داخل ہوں گے اور جو نافرمان و نابکار ہوں گے وہ ابدی ذلت سے دوچار ہوں گے۔ اس سورہ میں بھی لوگوں کا دو گروہوں میں تقسیم ہونا بیان ہوا ہے۔ ایک وہ جن کو ان کے اعمال نامے دہنے ہاتھ میں پکڑائے جائیں گے اور وہ ابدی کامیابی حاصل کریں گے دوسرے وہ جن کے اعمال نامے ان کے پیچھے ہی سے ان کے بائیں ہاتھ میں پکڑا دیے جائیں گے اور وہ ابدی ذلت سے دوچار ہوں گے۔

    دونوں میں اصل مخاطب وہ مترفین و ارباب تنعم ہیں جو یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ اول تو جزا و سزا کا کوئی دن آنے والا ہے نہیں اور ہے بھی تو ان کو جو عزت و سرفرازی یہاں حاصل ہے وہ وہاں بھی حاصل رہے گی۔ ان کو بتایا گیا ہے کہ انسان کی فطرت عدل کے شعور سے عاری نہیں ہے اور خالق نے یہ دنیا اندھیر نگری نہیں بنائی ہے، اس وجہ سے لازم ہے کہ ایک دن ایسا آئے جس میں نیکوں اور بدوں کے درمیان امتیاز ہو۔ اس دن وہ لوگ ہلاک ہوں گے جو اس بدیہی حقیقت کو پس پشت ڈال کر زندگی گزاریں گے۔

    استدلال کی بنیاد سابق سورہ میں، جیسا کہ وضاحت ہو چکی ہے، انسانی فطرت پر ہے اور اس سورہ میں، جیسا کہ آگے وضاحت ہو گی، آفاق کے بعض شواہد پر۔

  • الانشقاق (The Rending Asunder, The Sundering, Splitting Open)

    25 آیات | مکی
    المطففین - الانشقاق

    یہ دونوں سورتیں اپنے مضمون کے لحاظ سے توام ہیں۔پہلی سورہ میں انسان کی فطرت میں خیر و شر کے شعور سے اور دوسری میں آفاق کے آثار و شواہد سے استدلال کیا گیا ہے۔ دونوں میں روے سخن قریش کے سرداروں کی طرف ہے اور اِن کے مضمون سے واضح ہے کہ پچھلی سورتوں کی طرح یہ بھی ام القریٰ مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کے مرحلۂ انذار عام میں نازل ہوئی ہیں۔

    دونوں سورتوں کا موضوع قریش کو متنبہ کرنا ہے کہ قیامت کے بارے میں وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ اُنھیں ہر حال میں اپنے پروردگار کے حضور میں پیشی کے لیے اٹھنا ہے اور اپنے اعمال کے لحاظ سے لازماً الگ الگ انجام کو پہنچنا ہے۔

  • In the Name of Allah
  • Click verse to highight translation
    Chapter 084 Verse 001 Chapter 084 Verse 002 Chapter 084 Verse 003 Chapter 084 Verse 004 Chapter 084 Verse 005
    Click translation to show/hide Commentary
    جب آسمان پھٹ جائے گا۔
    n/a
    اور اپنے پروردگار کے حکم کی تعمیل کرے گا اور اُسے یہی زیبا ہے۔
    یعنی انسان جس زعم میں چاہے، مبتلا رہے، لیکن حق یہ ہے کہ آسمان جیسی عظیم چیز کے لیے بھی یہی زیبا ہے کہ وہ اپنے پروردگار کے حکم کی تعمیل کرے۔ استاذ امام لکھتے ہیں: ’’یہ فقرہ یہاں اُن مغروروں کی تنبیہ و تعلیم کے لیے آیا ہے جو بات بات پر اللہ اور رسول کے خلاف محاذقائم کرنے پر تلے ہوئے تھے۔ برسرموقع اُن کو توجہ دلا دی گئی کہ آسمان تو اپنے رب کے حکم کی تعمیل میں پاش پاش ہو جائے گا اور یہی اُس کے لیے زیبا ہے۔ اب وہ نادان جن کی حیثیت اِس آسمان کے نیچے بالکل ایک ذرۂ بے مقدار کی ہے، سوچ لیں کہ اُن کا یہ رویہ کس طرح جائز ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے رب سے لڑنے اُٹھیں اور اِس زعم میں مبتلا ہوں کہ کوئی اُن کو اُن کی جگہ سے ہلا نہیں سکتا!‘‘(تدبرقرآن ۹/ ۲۷۱)  
    اور جب زمین تان دی جائے گی۔
    مطلب یہ ہے کہ زمین کے نشیب و فراز ، دریا، پہاڑ اور وادیاں ،سب برابر ہو جائیں گی اور وہ ایک چادر کی طرح تان دی جائے گی۔
    اور جو کچھ اُس کے اندر ہے، اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی۔
    n/a
    اور اپنے پروردگار کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُسے یہی چاہیے۔ (وہی تمھارے پروردگار سے ملاقات کا دن ہو گا)۔
    n/a


  •  Collections Add/Remove Entry

    You must be registered member and logged-in to use Collections. What are "Collections"?



     Tags Add tags

    You are not authorized tag these entries.



     Comment or Share

    Join our Mailing List