اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے ۔ کم و بیش ربع صدی کے مطالعہ و تحقیق سے میں نے اِس دین کو جو کچھ سمجھا ہے ، وہ اپنی اِس کتاب میں بیان کر دیا ہے ۔ اِس کی ہر محکم بات کو پروردگار کی عنایت اور میرے جلیل القدر استاذ امام امین احسن اصلاحی کے رشحات فکر سے اخذ و استفادہ کا نتیجہ سمجھئے۔ اِس میں کوئی بات کمزور نظر آئے تو اُسے میری کوتاہی علم پر محمول کیجیے۔