یہ کتاب دور جدید کی اسلامی ریاست کے لیے ہمیں وہ رہنما اصول فراہم کرتی ہے جس سے ہم اس کا تفصیلی نقشہ قائم کر سکتے ہیں۔ نیز یہ کہ اسلامی قانون کے نفاذ کے حوالے سے ہمیں کیا کچھ کرنا ہے اور اس سلسلے میں وہ کیا کیا گمراہیاں ہیں جن سے ہمیں بچنا ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کتاب اسلامی قانون کے نفاذ کے پہلو سے ہماری تاریخ کے بعض اہم گوشوں کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔