Download Urdu Font

What are Collections?

Collections function more or less like folders on your computer drive. They are usefull in keeping related data together and organised in a way that all the important and related stuff lives in one place. Whle you browse our website you can save articles, videos, audios, blogs etc and almost anything of your interest into Collections.

saving...

saving...

Loading...

Moiz Amjad Profile

Moiz Amjad

  [email protected]
Author's Bio
Born in Karachi, Pakistan on 27th Dec 1962, Moiz Amjad matriculated in 1978 from St. Mary's High School, Lahore. In 1986, he completed his MBA (Masters in Business Administration) from the University of the Punjab, Lahore securing top position in the University and was, subsequently, awarded a scholarship for pursuing a Phd. in a field of his choice. However, in 1988, preferring to study the Islamic disciplines in the traditional method of personal tutelage which is still in vogue in the sub-continent he was accepted as a pupil by a renowned scholar of Islamic law and philosophy, in Pakistan, Javed Ahmad Ghamidi - a pupil of one of the most respected Islamic scholars in the Sub-Continent and a commentator of the Qur'an - Amin Ahsen Islahi. Under the guidance of Ghamidi, Moiz Amjad studied the Arabic language, the Qur'an and other Islamic disciplines and in January 2000 was appointed Research Associate to his mentor.
Visit Profile
نزول وحی کی کیفیت | اشراق
Font size +/-

نزول وحی کی کیفیت

[اس روایت کی ترتیب وتدوین اور شرح ووضاحت جناب جاوید احمد غامدی کی رہنمائی میں ان کے رفقا معز امجد، منظورالحسن، محمد اسلم نجمی اور کوکب شہزاد نے کی ہے۔]

روی۱ ان رجلا۲ سال رسول اللّٰہ صلی علیہ وسلم فقال: یا رسول اللّٰہ کیف یاتیک الوحی؟ فقال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: یاتی الملک احیانا فی مثل صلصلۃ الجرس،۳ وھو اشدہ علی، فیفصم عنی، وقد وعیت عنہ ما قال، واحیانا یتمثل لی الملک رجلا، فیکلمنی۴ فاعی ما یقول، وھو اھونہ علی.۵ ۶
قالت عائشۃ رضی اللّٰہ عنھا: ولقد رایتہ ینزل علیہ الوحی فی الیوم الشدید البرد، فیفصم عنہ، وان جبینہ لیتفصد عرقا.
وقال عبادۃ بن الصامت: کان نبی اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اذا نزل علیہ الوحی کرب لذلک وتربد وجھہ.۷ وقال ایضا: اذا انزل علیہ الوحی نکس راسہ، ونکس اصحابہ رؤوسھم، فلما اتلی عنہ رفع راسہ.۸

روایت ہوا ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی علیہ وسلم سے سوال کیا: یا رسول اللہ، آپ پر وحی کیسے آتی ہے؟ ۱ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بعض اوقات فرشتہ میرے پاس (کوئی شکل اختیار کیے بغیر) ایسے آتا ہے جیسے گھنٹی کی آواز ہو۔۲ یہ صورت مجھ پر بہت گراں ہوتی ہے۔۳ پھر جب مجھے اس کی کہی ہوئی ہر بات یاد ہو جاتی ہے تو وہ مجھ سے الگ ہو جاتا ہے۔ (اس کے برعکس) بعض اوقات فرشتہ انسانی شکل میں آکر مجھ سے کلام کرتا ہے اور میں اس کی ہر بات یاد کر لیتا ہوں۔ یہ صورت میرے لیے بہت آسان ہوتی ہے۔
سیدہ عائشہ فرماتی ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک نہایت سرد دن میں نزول وحی کی کیفیت دیکھی ہے۔ (اس روز) جب فرشتہ آپ سے الگ ہوا تو (شدید سردی کے باوجود) آپ کی پیشانی سے پسینا ٹپک رہا تھا۔
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو آپ کو بہت مشکل محسوس ہوتی اور آپ کے چہرے کا رنگ متغیر ہو جاتا۔۴ عبادہ بن صامت یہ بھی کہتے ہیں: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو آپ اپنا سر جھکا لیتے۔ (پاس ادب میں) صحابہ بھی اپنے سر جھکا لیتے۔۵ جب وحی کا سلسلہ رک جاتا تو پھر آپ سر اٹھا لیتے۔

ترجمے کے حواشی

۱۔ اس سوال کا باعث وہ فطری تجسس ہے جو خرق عادت واقعات کے حوالے سے ہر شخص کے دل میں پیدا ہو جاتا ہے۔
۲۔ ہر نبی نزول وحی کے تجربے سے تنہا گزرتا ہے۔ دوسرے افراد اس سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک عام انسانی تجربے سے تشبیہ دے کر سمجھایا ہے۔
۳۔ یہ نزول وحی کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی داخلی کیفیت کا بیان ہے۔ عام آدمی، ظاہر ہے کہ اس کا پوری طرح ادراک نہیں کر سکتا کہ دشواری کے لحاظ سے وحی کی ایک صورت دوسری سے کیسے مختلف تھی۔
۴۔ ’ترید‘ کا لفظ عربی زبان میں عام طور پر رنگ پھیکا پڑ جانے کے مفہوم میں استعمال ہوتاہے ۔
۵۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نزول وحی کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اگر صحابہ کے درمیان تشریف فرما ہوتے تو آپ اپنی توجہ مجلس سے بالکل منقطع کر لیتے اور اپنا سر جھکا لیتے۔ صحابہ کو بھی یہ اندازہ ہو جاتا کہ اس وقت وحی نازل ہو رہی ہے، چنانچہ وہ بھی پاس ادب کی خاطر اور آپ کی توجہ میں خلل اندازی سے بچنے کے لیے خاموش ہو جاتے اور اپنے سر جھکا لتے۔

متن کے حواشی

۱۔ اپنی اصل کے اعتبار سے یہ بخاری کی روایت، رقم۲ ہے۔ معمولی اختلاف کے ساتھ یہ حسب ذیل مقامات پر نقل ہوئی ہے:
بخاری، رقم ۳۰۴۳۔ موطا، رقم ۴۷۵۔ مسلم، رقم۲۳۳۳، ۲۳۳۴، ۲۳۳۵۔ ابن حبان، رقم ۳۸۔ ترمذی، رقم ۳۶۳۴۔ نسائی، رقم ۹۳۳، ۹۳۴۔ نسائی سنن الکبریٰ، رقم ۱۰۰۵، ۱۰۰۶، ۷۹۷۹، ۱۱۱۲۸۔ احمد بن حنبل، رقم ۷۰۷۱، ۲۴۳۵۴، ۲۵۲۹۱، ۲۵۳۴۲، ۲۵۶۹۸، ۲۶۲۴۱، ۲۶۲۴۳۔ بیہقی، رقم ۱۳۱۲۰۔ مسند الحمیدی، رقم ۲۵۶۔
۲۔ بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۲ میں سوال پوچھنے والے کا نام حارث بن ہشام نقل ہواہے۔
۳۔ ’یاتی الملک احیانا فی مثل صلصلۃ الجرس‘ (بعض اوقات فرشتہ میرے پاس (کوئی شکل اختیار کیے بغیر) ایسے آتا ہے جیسے گھنٹی کی آواز ہو) کا جملہ بخاری ، رقم ۳۰۴۳ سے لیا گیا ہے۔ جبکہ بخاری، رقم ۲ میں یہ بات ان الفاظ میں نقل ہوئی ہے: ’یاتینی مثل صلصلۃ الجرس‘ (وہ میرے پاس ایسے آتا ہے جیسے گھنٹی کا آواز ہو)۔
۴۔ ’یتمثل لی الملک رجلا فیکلمنی‘ (فرشتہ انسانی شکل میں آ کر مجھ سے کلا کرتا ہے) کے الفاظ روایتوں میں مختلف طریقے سے نقل ہوئے ہیں۔ مثلاً نسائی، رقم ۹۳۳ میں ’یاتینی فی مثل صورۃ الفتی فینبذہ الی‘ (وہ میرے پاس ایک نوجوان آدمی کی صورت میں آتا ہے اور مجھے (پیغام وحی) پہنچا دیتا ہے) کے الفاظ آئے ہیں۔ بخاری، رقم ۱۳۱۲۰ میں ’فیکلمنی‘ (پھر وہ مجھ سے کلام کرتا ہے) کے بجائے ’فیعلمنی‘ (پھر وہ مجھے سکھاتاہے) کے الفاظ روایت ہوئے ہیں۔
۵۔ ’وھو اھونہ علی‘ (یہ صورت میرے لیے بہت آسان ہوتی ہے) کے الفاظ مسند حمیدی، رقم ۲۵۶ سے لیے گئے ہیں۔
۶۔ بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل ، رقم ۷۰۷۱ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب اس سے مختلف طریقے پر نقل ہوا ہے۔الفاظ یہ ہیں: ’اسمع صلاصل ثم اسکت عند ذلک فما من مرۃ یوحی الی الا ظننت ان نفسی تفیض‘ (میں گھنٹیوں جیسی آواز سنتا ہوں، پھر میں خاموش ہو جاتا ہوں۔ جب بھی مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے، تو اس طرح محسوس ہوتا ہے جیسے جان نکل رہی ہو)۔
۷۔ ’وقال عبادۃ بن الصامت: کان نبی ...وترید وجھہ‘ (عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو ...آپ کا چہرے کا رنگ متغیر ہو جاتا) کا حصہ مسلم، رقم ۲۳۳۴ سے لیا گیا ہے۔
۸۔ ’اذا انزل... اتلی عنہ رفع راسہ‘ (جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو ...پھر آپ سر اٹھا لیتے) کا جز مسلم، رقم ۲۳۳۵ سے لیا گیا ہے۔

____________



 Collections Add/Remove Entry

You must be registered member and logged-in to use Collections. What are "Collections"?



 Tags Add tags

You are not logged in. Please login to add tags.


Join our Mailing List