Download Urdu Font

What are Collections?

Collections function more or less like folders on your computer drive. They are usefull in keeping related data together and organised in a way that all the important and related stuff lives in one place. Whle you browse our website you can save articles, videos, audios, blogs etc and almost anything of your interest into Collections.

saving...

saving...

Loading...

Aqeel Ahmad Profile

Aqeel Ahmad

  [email protected]
Author's Bio
Visit Profile
دوہرا معیار | اشراق
Font size +/-

دوہرا معیار

موجودہ دورمیں اگرہم اپنے معاشرے کا جائزہ لیں تو ہمیں ایک چیزنمایاں طور پر نظرآتی ہے۔ وہ یہ کہ لوگوں نے دوپیمانے بنارکھے ہیں۔ایک پیمانہ اپنے لیے اوردوسرا پیمانہ دوسروں کے لیے۔وہ اپنے لیے بہتری کی خواہش رکھتے ہیں اوردوسروں کے لیے برا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے تو یہ پسند کرتے ہیں کہ دوسرے لوگ ان کے ساتھ اچھا برتاؤکریں،لیکن وہ خوددوسروں کے ساتھ حسن سلوک نہیں کرتے۔وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ ان کا خوب خیال رکھیں، لیکن وہ خوددوسرے لوگوں کا ذرہ برابربھی خیال نہیں رکھتے اوران کے ساتھ رواداری اورخندہ پیشانی کے ساتھ بالکل پیش نہیں آتے۔یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں لوٹ کھسوٹ، رشوت، بددیانتی، جھوٹ ، فریب اور جعل سازی وغیرہ کی اخلاقی بیماریاں عام ہیں۔ اسلام نے ایک صالح اورپرامن معاشرے کے لیے یکساں رویے کو ضروری قراردیاہے اوراسے ایمان کا نمایاں وصف قراردیاہے۔رسول اللہ کا ارشادہے:’’تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن(کامل) نہیں ہوسکتا جب تک وہ دوسروں کے لیے بھی وہی چیز نہ پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتاہے۔‘‘(متفق علیہ)
آج مسلم معاشرہ کایہی حال ہوگیاہے۔مسلمان خودتوچاہتے ہیں کہ انھیں کسی طرح کا نقصان یاگزندنہ پہنچے مگروہ دوسروں کونقصان پہنچانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑتے۔
جب ہم اپنے لیے نقصان برداشت نہیں کرسکتے تو پھرہمیں دوسروں کے نقصان کی بھی خواہش نہیں کرنی چاہیے۔ ایک مثل مشہورہے کہ جو دوسروں کے لیے گڑھا کھودتاہے وہ خود گڑھے میں گرتاہے۔ لوگ ایک دوسرے کی شکایت اور برائیاں بیان کرتے ہیں،ہرکس وناکس کو برا بھلا کہہ دیتے ہیں ،دوسروں کی عزت وناموس کا بالکل خیال نہیں رکھتے اوران کی کمزوریاں مزے لے لے کر بیان کرتے ہیں، جبکہ وہی لوگ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ دوسرے لوگ ان کی برائیاں بیان کریں۔شیخ سعدی نے ایسے موقع کے لیے بڑے پتے کی بات کہی ہے:

’’جو شخص تمھارے سامنے کسی کی برائی کررہاہوتا ہے ،وہ یقیناًکسی اورکے سامنے تمھاری بھی برائی کرے گا۔‘‘

تین چیزیں معاشرے کی بہتری اورافرادکوزیوراخلاق سے آراستہ کرنے سے یا یوں کہیں کہ حقوق العبادسے متعلق ہیں۔غریبوں کوکھانا کھلایاجائے، ان کی ضرورتوں کا لحاظ رکھاجائے،ان کی مزاج پرسی کی جائے۔سلام کوعام کیاجائے اورصلۂ رحمی کا رواج ہو، اس لیے کہ اس سے امت آپس میں گھل مل کر رہے گی اورمضبوط بنیاد کی طرح ہوگی۔چوتھی بات یہ کہی گئی کہ رات کے آخری حصے میں نماز ( تہجد) کا اہتمام کرو ، تاکہ اللہ سے قربت اورلگاؤ میں اضافہ ہو، ساتھ ہی دیگرامور(عبادات اورمعاملات) میں خلوص وللہیت پیدا ہوجائے، جس سے توکل علی اللہ کی کیفیت پیداہو۔آخر میں اس کا نتیجہ بیان کیاگیاہے کہ جب تم ایسا کروگے توجنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤگے۔ ایک مومن کا رشتہ دوسرے مومن سے بھائی چارگی پر مبنی ہوتاہے۔اس کے باجود مومن کا رشتہ بھی ایسا مضبوط ہونا چاہئے کہ آدمی اپنے مومن بھائی کی تکلیف کوخوداپنی تکلیف محسوس کرے ،اس کی جان ،مال ،عزت و آبروکی حفاظت اس پر ظلم گویا خود اپنے اوپر ظلم تصورکرے اور یہی ایمان کی کیفیت اوراس کا تقاضا ہے۔
قرآن کہتا ہے:

’’مومن توسب بھائی بھائی ہیں۔‘‘ (الحجرات:۱۰)

ایک مسلمان کواپنی ہی طرح دوسرے مسلمان کی حفاظت کرنی ہے اوراس کی ضرورتوں کا خیال رکھنا ہے۔اس طرزعمل میں بھی خود اس کا فائدہ ہے، کیونکہ اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ اس کاخیال رکھے گا۔اگروہ دوسروں کا خیال رکھے گا اوراس کی عیب جوئی کے بجاے ،پردہ پوشی کرے گا تو خدابھی اس کی پردہ دری فرمائے گا۔اگرانسان اپنے اوپراپنے مسلمان بھائی کوترجیح دینے لگے گا یا کم ازکم اپنی ہی طرح اس کی بھلائی بھی چاہے گا تو اس کے نتیجے میں اس کے اندرکی بہت سی خرابیاں اور اخلاقی گراوٹیں خودبہ خود ختم ہوجائیں گی۔ایسا شخص اپنے معاشرے میں چلتاپھرتاعملی نمونہ ہوگا جسے دیکھ کر لوگ بھی اپنے رویے میں تبدیلی لائیں گے جسے اصلاح امت کا کارعظیم سمجھاجائے گا۔لیکن یہ سب کچھ تبھی ہو گا جب آپ دہرا معیار اور دو پیمانوں کو چھوڑ کر سب کے لیے یکساں معیار اپنائیں گے۔جو اپنی اولاد کے لیے یا اپنے گھر والوں کے لیے سوچتے ہیں وہی دوسروں کے لیے سوچیں گے۔

 




 Collections Add/Remove Entry

You must be registered member and logged-in to use Collections. What are "Collections"?



 Tags Add tags

You are not logged in. Please login to add tags.


Join our Mailing List