امام حمید الدین فراہی (ابتدائی تعلیم اور فارسی کی مہارت)
حمید الدین فراہی (ابتدائی تعلیم اور فارسی کی مہارت)
مولانا کی ابتدائی تعلیم گھر ہی پر ہوئی۔ سب سے پہلے انھوں نے قرآن حفظ کیا اس کے بعد فارسی زبان کی تحصیل کی۔ فارسی زبان میں بہت جلدی اس قدر ترقی کر لی کہ شعر کہنے لگے۔ شاعری کا مذاق ان میں فطری تھا۔ زبان سے تھوڑی ہی مدت میں اس قدر گہری مناسبت پیدا کر لی کہ اساتذہ کے رنگ میں قصیدے لکھنے لگے۔ مولانا کے اس زمانہ کا لکھا ہوا ایک قصیدہ مولانا شبلی نعمانی نے اپنے استاذ مولانا فاروق چریّا کوٹی کی خدمت میں پیش کیا اور مصنف کا نام بنائے بغیر ان سے پوچھا کہ یہ کس کا کلام ہو سکتا ہے؟ مولانا فاروق چریّا کوٹی اپنے زمانہ کے مشہور عالم اور ممتاز نقاد سخن تھے۔ انھوں نے کلام پر غور سے نگاہ ڈالنے کے بعد کہا کہ میں یہ تو نہیں بتا سکتا کہ یہ کلام کس کا ہے لیکن انداز اور زبان سے پرانے اساتذہ میں سے کسی کا کلام معلوم ہوتا ہے۔




{comment_total} Comments