[جناب جاوید احمد غامدی کے زیر نظر سوانح ان کی اپنی تحریروں سے مرتب کیے گئے ہیں۔ یہ تحریریں ان کے جذبات و احساسات اور حالات و وقائع کا مرقع ہیں اور ان کی کتاب ’’مقامات‘‘ میں شامل ہیں۔]

جناب جاوید احمد غامدی کی پیدایش ۱۸ اپریل ۱۹۵۱ء کو پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ایک گاؤں جیون شاہ کے نواح میں ہوئی۔آبائی گاؤں ضلع سیالکوٹ کا قصبہ داؤد تھا۔ جاوید احمد غامدی کے والد محمد طفیل جنیدی اپنے آبائی پیشے زمین داری سے وابستہ تھے۔ انھیں اپنے والد نور الٰہی کی وفات کے بعد طب سے شغف ہوا اور باقی زندگی وہ اسی کام میں مگن رہے۔ محمد طفیل جنیدی تصوف کی راہ کے مسافر تھے۔ بیس بائیس سال کی عمر میں اس وادی میں قدم رکھا اور پھر پوری زندگی وفاداری بشرط استواری کی تصویر بنے رہے۔ان کی وفات ۱۹۸۶ میں ہوئی۔