Welcome guest, please Login or Register

   

نو مسلموں کے لیے دین میں رخصت و رعایات

Rank

Total Posts: 1

Joined 2017-10-28

PM

 

اسلام علیکم، امید ہے کہ احباب بخیریت ہونگے۔ گزارش یہ ہے کہ وہ نو مسلم  جنہوں نے ابھی ابھی اسلام قبول کیا ہے۔ ان کے لیے نماز کو  فوری طور پر دن میں پانچ دفعہ اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا کچھ دشوار معلوم ہوتا ہے، کیونکہ وہ اپنی زندگی مغربی کلچر میں گزار رہے ہیں جہاں صبح سے رات تک صرف کام اور کام ہے، جبکہ دن میں ایک یا دو دفعہ بریک ہوتی ہے۔ لہٰذا سوال یہ ہے کہ ان وقفوں کے اوقات میں وہ اپنی نمازوں کو یکجا کر سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں زندگی کے دیگر معاملات میں بھی  دین ان نومسلموں کو شروع شروع میں کچھ رخصت و رعایات دیتا ہے تاکہ وہ اپنی روٹین کی زندگی کو آہستہ آہستہ مکمل اسلامی زندگی میں ڈھال سکیں۔ برائے مہربانی اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیے۔