چوتھی بحث

پچھلے مباحث میں ہم نے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ ایک قوم اپنی زندگی میں عروج و زوال کے کن کن مرحلوں سے گزرتی ہے، قوم کے اجزاے ترکیبی کیا ہوتے ہیں اور عروج و زوال کے عمل میں ان کا کردار کیا ہوتا ہے؟ نیز یہ کہ اس قانون عروج وزوال کو جاننے کی اہمیت و افادیت کیا ہے؟تاہم خود عروج و زوال کے پیچھے کام کرنے والے اسباب و عوامل کیا ہوتے ہیں؟ اس کا جائزہ ہمیں ابھی لینا ہے ۔ اس بحث میں یہی ہمارا موضوع رہے گا۔
اس مختصر تحریر میں دنیا کی تمام اقوام اور تہذیبوں کا ایک ایک کرکے جائزہ لینا اور ان کے عروج و زوال کے محرکات پر تفصیلی تبصرہ کرنا ممکن نہیں ہے ۔ہم صرف ان بنیادی اصولوں پر بحث کریں گے جو ہمارے نزدیک عروج و زوال کے ضمن میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں ۔ ان میں سے دو غیر اختیاری ہیں اور دو ایسے ہیں جن کا ترک و اختیار اقوام کے ہاتھوں میں ہوتا ہے۔ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

___________