سوال: جس زمانے میں احادیث کی کتابت منع تھی، کیا اس زمانے میں احادیث دین نہیں ہوا کرتی تھیں؟ کیا اب اجازت عام ہے کہ کتابت احادیث کی جائے؟ (پرویز قادر)
جواب: اس زمانے میں بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی گفتگوؤں میں دین ہی بیان کرتے ہوں گے۔ منع کرنے کی وجہ قرآن کی حفاظت ہے۔ جب یہ مقصد حاصل ہو گیا، پھر اس پابندی کی کوئی وجہ نہیں تھی۔احادیث میں دین کا بیان ہوناایک الگ امر ہے اور ان کا دین کا ماخذ ہونا ایک دوسری چیز ہے۔ چونکہ انھیں دین کے ماخذ کی حیثیت حاصل نہیں ہونا تھی، اس لیے ان کی حفاظت کی بھی ضرورت نہیں تھی۔

____________