’’الجماعۃ‘‘ کی اصطلاح قرآن مجید میں کہیں استعمال نہیں ہوئی ۔اس کا ماخذ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی روایات ہی ہیں۔ چنانچہ اس کا مفہوم سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم یہ دیکھیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ان روایات میں ’’الجماعۃ‘‘ کے بارے میں کیا تفصیلات آئی ہیں اور پھر اسی سے اس کے صحیح مفہوم کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

____________