چوتھی بحث


ہمیں اس باب میں صرف قرآن ہی کے حوالے سے قانون عروج و زوال کو بیان کرنا تھا ، مگر مذکورہ بالا قرآنی بیانات کو تاریخی حقائق کی روشنی میں بیان کرنا بھی اپنے اندر افادیت کا پہلو رکھتا ہے ۔ خاص طور پر اس وجہ سے کہ بنی اسرائیل کی تاریخ کے بارے میں ہمارے ہاں بالعموم لوگوں کو معلومات حاصل نہیں۔ چنانچہ ذیل میں ہم بنی اسرائیل اور بنی اسمٰعیل کی تاریخ انتہائی اختصار کے ساتھ بیان کررہے ہیں، جس سے یہ بات بالکل مبرہن ہوکر سامنے آجائے گی کہ بنی اسرائیل اور اسی طرح بنی اسمٰعیل کا عروج و زوال خد اکی اطاعت سے مشروط رہا ہے۔ جب تک انھوں نے ایسا کیا خدا نے انھیں عزت و سرفرازی نصیب فرمائی اور جب انھوں نے اس سے پہلو تہی کی تو خدائی عذاب کا کوڑا ان پر برس گیا۔

____________